اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ونیزوئیلا کی اٹارنی جنرل لوئیسا اورتیگا ڈیاز نے حکومت امریکہ کی مکّارانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں پولیس کے حالیہ تشدد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک نمونہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے امریکی صدر بارک اوباما پے اکلزام عائد کیا ہےکہ وہ انسانی حقوق کے مسئلے میں دوہرے معیار کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ونیزوئیلا کی اٹارنی جنرل لوئیسا اورتیگا ڈیاز نے امریکہ میں سیاہ فام شہری کے سفید فام قاتل پولیس افسر کو عدالت کی جانب سے بری کئے جانے پر کڑی تنفید کی اور کہا کہ حکومت امریکہ، مکاّرانہ پالیسیوں کے ساتھ انسانی حقوق کے مسئلے میں دوہرا معیار اختیار کئے ہوئے ہے اور سیاہ فام امریکی شہری کے سفید فام قاتل پولیس اہلکار کو عدالت کی جانب سے بری کیا جانا، اس کا ایک نمونہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ میں اس قسم کے اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نمونہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ، کہ جس نے ابتک بین الاقوامی کریمنل کورٹ کے اصول کو ہی تسلیم نہیں کیا ہے، کسی اور ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئی بیان دینے کا ہرگز حق نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو امریکی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ذرھائع کے مطاق صرف ریاست کیلیفورنیا میں پینتالیس مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
.......
/169